کےاینڈایمز

کمپنی کاروبار

کے اینڈ ایمز پرائیویٹ لمیٹڈ آپ کو ہماری ویب سائیٹ پر خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ کمپنی پاکستان کے صنعتی مر کز فیصل آباد میں واقع ہے جو کہ “مانچسٹر آف پاکستان ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس کمپنی کا عروج ایک حقیقی کامیابی کا خلاصہ ہے۔ یہ ایک ایسا جذبہ ہے جوترقی کرتا ہے اور اس سے معاشرے میں رہنما تیار ہوتے ہیں۔ کے اینڈ ایمز کو بھی اسی طرح کی مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے جو کی نہ صرف صنعت بلکہ معاشرے میں بھی اپنا حصہ ڈال کر ترقی کر کے ابھرا ہے۔ کے اینڈ ایمز اس کاروباری برادری کا ایک لازمی حصہ ہے، جو اس خطے میں کاروباری تریقوں میں انقلاب لانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ کے اینڈ ایمز ایک مکمل اکائی ہے جہاں بنائی سے لے کر پیکیجنگ تک تمام عوامل سرانجام دئیے جاتے ہیں۔ یہ ایک کمپیوٹرائزڈ نظام کو استعمال کرتا ہے جو مکمل عمل کے تمام پہلوؤں کو سنبھالتا ہے۔ ہم اپنے سارفین کی تصریحات کی سختی سے تعمیل کے ساتھ ترسیل کو جلد سے جلد یقینی بناتا ہے۔
کے اینڈایمز کے آئیڈیا کو مسٹر شریف طارق(چئیرمین) نی سمجھا جنہوں نے اپنی ساری زندگی دھاگے کی تجارت کے کاروبار میں گزاری جو انہیں اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملا تھا۔گزشتہ ۳۵ سالوں میں شریف طارق نے دنیاکی سب سے بڑی مارکیٹ میں بے پناہ عزت اور اعتماد حاصل کیا۔ اس کا ہمیشی سے خواب تھا کہ وہ سالوں سے بیچ کر حمتی مصنوعات تیار کرے۔ یہ خواب اس وقت پورا ہوا جب خرم طارق کا بڑا بیٹا کارعبار میں آیا۔ خرم طارق(سی ای او) نے ۱۹۹۰ میں ۳۵ سلائی مشینوں کے ساتھ کے اینڈایمز قائم کیا۔ آج یہ ۲۱۲۸ سے زیادہ مشینوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر ملبوسات تیار کرنے والے یونٹ میں تبدیل ہوچکا ہے۔
اس منصوبے اور کاروبار میں کے اینڈ ایمز کی مصنوعات جلد ہی دنیا بھر کی منڈیوں میں اپنا راستہ تلاش کرنے لگیں، مینوفیکچرنگ لائنز اورآلات کو مسلسل اپگریڈ کیا جاتا ہے تاکہ کارکردگی کی اعلٰی ترین معیار اور پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔

رابطہ

ای میل
info@bestoftheknits.com
فون
+92-41-8766580
پتہ
ملت روڈ، 117 جے بی دھنولا،فیصل آباد، پاکستان